پاکستان

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاوَنڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.