پاکستان

"رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام” کا آغاز

حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کےطلبہ کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے، اسکالر شپ میرٹ پر دی جائیں گی، پاکستان میں کبھی اس سطح کی اسکالر شپ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پانچ ارب روپے مالیت سے ستر ہزار اسکالر شپ دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا سالانہ پندرہ ہزار اسکالر شپ دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، طاقت ور کو قانون کے نیچے نہ لانے والی قوم کبھی طاقت ور نہیں بن سکتی، کرپٹ آدمی پیسہ باہر لے جاکر بھی ملک کو نقصان پہنچاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.