پاکستان

ٹی ایل پی کا خاتمہ ،حکومت سپریم کورٹ جائےگی

وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ ٹی پی ایل کےخاتمےکےلیےکل سپریم کورٹ سےرجوع کریں گے

وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ ٹی پی ایل کےخاتمےکےلیےکل سپریم کورٹ سےرجوع کریں گے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی،اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےجانوں کا نذرانہ دے کرامن کویقینی بنایا، 580 پولیس والےزخمی ہیں اورسب کوسلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپوری کوشش کی کہ بات چیت سےمسئلےحل ہوں تاہم ان کےارادے بہت خطرناک تھےاوروہ اپنےایجنڈے سےپیچھےہٹنا نہیں چاہتےتھے،میں دوسالوں سےمسلسل ٹی ایل پی سےرابطےمیں رہا، مگرٹی ایل پی فیض آباد آنےپربضد تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پرپابندی کےنوٹیفکیشن کےلیےضروری کارروائی کی جاری ہے،کابینہ نےتحریک لبیک پرپابندی کی منظوری دی، کچھ ہی دیرمیں نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوجائےگا جب کہ کل سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کےخلاف ریفرنس بھی دائرکردیں گے۔ وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےکہا کہ دوسال کوشش کرتا رہا ہوں کہ ٹی ایل پی ریگولرسسٹم میں آئے،اسمبلی میں قرارداد کےحوالےسےہم پیچھےنہیں ہٹےتھےتاہم حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سےہم پرسفارتی سطح پرکوئی اثرنہ پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.