پاکستان

بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر عوام اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا معاملہ……؟عدالت نے اوگرا کو دن میں تارے دکھا دینے والی حکم سنا کر سب کو حیران کر کے رکھ دیا

لاہورہائیکورٹ نے اوگراکے اب تک کے تمام چیئرمینوں کوطلب کرلیا اور ڈی جی ایف آئی اے کوبھی رپورٹ سمیت پیش ہونیکاحکم دیدیا

بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر عوام اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا معاملہ……؟عدالت نے اوگرا کو دن میں تارے دکھا دینے والی حکم سنا کر سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرول کے مصنوعی بحران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ بنیادی طورپرآپ حکومت کی کٹھ پتلی ہیں،اوگرااپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا،ذخیرہ اندوزی کرکے منتھلیاں اوپرتک جاتی ہیں،عدالت نے کہاکہ آج تک اوگرا کے جتنے چیئرمین آئے ہیں سب اس میں شامل ہیں،نوٹس لینے پر 42 کمپنیوں کوتھوڑاتھوڑا جرمانہ کردیاگیا۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ یہ بغاوت کے لیول کاجرم ہے،پٹرول نہ ہوتوملک تباہ ہوجاتے ہیں،عدالت نے کہاکہ بڑے بڑے عہدوں پربیٹھنااورملک کولوٹنا،ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ قانون ملک کے غریب لوگوں کیلئے بنایاگیا ہے،قانون بڑے لوگوں کوتحفظ دینے کیلئے نہیں،ملک کولوٹ کرکھوکھلاکر کے رکھ دیا۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ بھارت سواارب کی آبادی میں صرف 10 آئل کمپنیاں ہیں،یہاں 36 کمپنیاں موجود،36 پائپ لائن میں تیارہیں، وکیل نے کہاکہ جتنی کمپنیاں ہوں گی اتنامقابلہ ہوگا،اچھی چیزفراہم کی جائیگی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ باقی ساری دنیاپاگل ہے صرف آپ ہی سمجھدار ہیں، جہاں آپ کیخلاف کارروائی ہوگی وہاں آپ کی سن لیں گے،بڑے بڑے لوگ مافیاکے کیس میں ہی آتے ہیں،ان کمپنیوں نے پاکستان کوتباہ کردیاتھا،کسی بھی کمپنی کے پاس 10 سے 15 دن سے زیادہ ذخیرہ نہیں ہوناچاہیے،عدالت نے اوگراکے اب تک کے تمام چیئرمینوں کوطلب کرلیا اور ڈی جی ایف آئی اے کوبھی آئندہ سماعت پررپورٹ سمیت پیش ہونیکاحکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.