پاکستان

کورونا سے نجات ؛جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ واستغفار’ کے طور پر منانے کا اعلان

دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا سے نجات کے لیے پاکستان میں آج جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ و استغفار’ کے طور پر منایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت کی ہدایت پر یومِ توبہ و استغفار کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یومِ توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا و  استغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کورونا سے نجات کے لیے اس جمعہ نماز  استغفار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.