پاکستان

کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے ؛5364 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے اور 5364 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64481 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5364 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 110 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15982 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 45182 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 78425ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4123 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 50775 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.