پاکستان

پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد؛عوام پریشانی کا شکار

ملک بھرمیں چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد کئی طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بند کی جانے والی ایپس میں ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔دوسری جانب وزرات داخلہ نے بھی ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.