پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر تسلیم نہیں کرتا‘مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ نے بڑا دعویٰ کر کے ایوان بالا سمیت پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا

یوسف رضا گیلانی قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں، ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ چلیں گے

میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر تسلیم نہیں کرتا‘مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ نے بڑا دعویٰ کر کے ایوان بالا سمیت پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف یہ تھا کہ اعظم تارڑ قبول نہیں لہذا گیلانی کو بنا دیتے ہیں، صادق سنجرانی نیکہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے دیر ہو رہی ہے تو 4،5 لوگ ہم دیتے ہیں، میں نے صادق سنجرانی کی اس بات کولائٹرموڈ میں لیا تھا۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت اور رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ شہبازشریف کسی ڈیل کے تحت باہرآئے ہیں۔ نیب نے شہبازشریف کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کی تھی شہبازشریف کیخلاف گواہان کے بیانات انہیں ملزم نہیں ٹھہراتے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیس سے متعلق شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کواپنا اپوزیشن لیڈر سینیٹ نہیں مانتا۔ سینیٹر اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں، ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ چلیں گے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہوا کہ یوسف گیلانی کے لیے میں نے بطور سینیٹر ووٹ مانگا تھا، مجھے اس دن بھی کہہ دیا جاتا کہ آپ یوسف گیلانی کوووٹ نہ دیں اگر اعظم نذیر تارڑ پر اعتراض تھا تو ن لیگ سے کسی اور کو منتخب کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.