پاکستان

پنجاب میں تعلیمی ادارے کب اور کہاں کہاں کھلیں گے؟فیصلہ آگیا

پنجاب میں کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائيں گے۔

صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق طلبہ کو دو دن پیر اور جمعرات کو اپنے تعلیمی اداروں میں جانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ان دو دنوں میں طالب علموں کی 50 فیصد حاضری ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق 13 اضلاع میں راولپنڈی، لاہور، گجرات، گوجرانوالا، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ  شامل ہیں۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.