پاکستان

کالعدم ٹی ایل پی کو سوشل میڈیا پر بھی لگام ڈالنے کا فیصلہ؛ایکشن شروع

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشت گردی عمر شاہد کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے اور ٹی ایل پی کے تمام اکاؤنٹس کی فہرست تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹس کی فہرست ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو فراہم کی دی گئی ہیں، مختلف اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.