پاکستان

بلوچستان میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

بلوچستان میں آج سے یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کر دیئے گئے، جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.