پاکستان

مفتاح کی انتخابی مہم،مریم نوازکراچی جائیں گی یا نہیں؟

مریم نوازاین اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکےلیے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گی

کراچی کے حلقےاین اے 249 میں ہونےوالےضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کےامیدوارمفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کےسلسلےمیں نون لیگی رہنما مریم نوازکراچی آئیں گی۔ ذرائع نےبتایا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدراورسابق وزیرِاعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازاین اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکےلیے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گی۔

ذرائع کے=مطابق کراچی ایئرپورٹ سےمریم نوازکوریلی کےہمراہ اندرونِ شہرلےجایا جائےگا۔ اپنے 3 روزہ دورے کےدوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اورکارنرمیٹنگزسےخطاب کریں گی۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ پی ڈی ایم سےعلیحدگی کےبعد سندھ میں مریم نوازکا یہ پہلا شو آف پاورہوگا۔ مریم نوازشریف کےدورہ کراچی کےلیےمسلم لیگ نون نےمختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.