پاکستانفیچرڈ پوسٹ

انجمن تاجران نے حکومت کے خلاف ایسا اعلان کر دیا کہ انتظامی امور سنبھالنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں‘ ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی سامنے آگیا

جمعہ اوراتوار کی جبری تعطیلات کے بعد بغیرمشاورت کے ہفتہ اور اتوارکی تعطیلات کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے: انجمن تاجران کراچی

انجمن تاجران نے حکومت کے خلاف ایسا اعلان کر دیا کہ انتظامی امور سنبھالنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں‘ ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران کراچی جاوید شمس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کی ہفتہ اور اتوار کی بندش ہرگز قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ اوراتوار کی جبری تعطیلات کے بعد بغیرمشاورت کے ہفتہ اور اتوارکی تعطیلات کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔ صدر انجمن تاجران کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی کی آڑ میں تاجروں کا معاشی قتلِ عام کررہی ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے تاجروں کوسازش کے تحت مشتعل کرنے کی کوشش ہیں۔ صدر انجمن تاجران کراچی کا کہناتھا کہ سندھ حکومت کاروباری اور تجارتی مراکز کو ہفتے میں 6 روز کھولنے کا فوری اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ 15 رمضان تک کاروباری اوقات رات 10 بجے تک اور 15 روزے کے بعد رات 2 بجے تک بڑھائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.