پاکستان

صرف 10 ہزار روپے ادھار واپس نا کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے انسانیت کو شرما دینے والی واردات کر ڈالی، سب کے سر شرم سے جھک گئے

قومی اسمبلی کے رکن جمیل احمد کے 2 ملازم بھائیوں پر ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور رقم واپس نہ کرنے پر ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

صرف 10 ہزار روپے ادھار واپس نا کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے انسانیت کو شرما دینے والی واردات کر ڈالی، سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے قومی اسمبلی کے رکن جمیل احمد کے 2 ملازم بھائیوں پر ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور رقم واپس نہ کرنے اور کام سے انکار پر ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جمیل احمد کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کی مدعیت میں ملازم اشرف اور اس کے بھائی افضل کے خلاف مقدمہ ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور دھوکہ دہی کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ ماہ جنوی میں اشرف نے شادی کا بہانہ بناکر ایم این اے سے 15ہزار روپے تنخواہ اور10ہزار روپے ادھار لیکر گیا اور جب اس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے ادھار کی رقم واپس کرنے اور واپس آنے سے منع کردیا، ملزم کے بھائی محمد افضل نے فون پر ایم این اے کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ بھی کی۔ دوسری جانب ملزمان کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے افضل کو کیپٹن (ر)جمیل نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکر بند کروایا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ جمیل احمد ظالم آدمی ہے اور میرے بیٹے کو گالم گلوچ کرتا تھا جس کے باعث وہ نوکری چھوڑ کر آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.