پاکستان

شوکت ترین قومی خزانے کی چابی سنبھال پائیں گے یا نہیں؟ احتساب بیورو (نیب) کی اپیلوں کے بعد ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی حقیقت سب کے سامنے آگئی

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں

شوکت ترین قومی خزانے کی چابی سنبھال پائیں گے یا نہیں؟ احتساب بیورو (نیب) کی اپیلوں کے بعد ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ ساہیوال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.