پاکستان

TLP مطاہرین نےگرفتاری پرپولیس کےحق میں نعرے کیوں لگائے؟

کونسلراخترلاوا کی جانب سےاحتجاج میں کارکنوں کواکسانے کی فوٹیج سامنےآنے پراسے بھی گرفتارکرلیا گیا

لاہورمیں کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کی جانب سےتوڑپھوڑاوراملاک کونقصان پہنچانےکےالزام میں فوٹیجزکی مدد سے 70 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لےلیا گیا۔ دورانِ حراست پولیس نےچھترپریڈ کی توگرفتارکالعدم تحریک لبیک کےکارکنوں نےپنجاب پولیس زندہ باد کےنعرے لگا دیئے۔ لاہورمیں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے 3 روزتک جاری رہنے والےپرتشدد مظاہروں کےبعد پابندی لگتےہی پولیس حرکت میں آئی۔ ویڈیوزکی مدد سےکالعدم تنظیم کےکئی کارکنوں کوحراست میں لے لیا،پولیس نےروایتی اندازاپنایا توگرفتارکارکن پولیس کی تعریف کرنےلگے۔

ایک مقامی کونسلراخترلاوا کی جانب سےاحتجاج میں کارکنوں کواکسانے کی فوٹیج سامنےآنے پراسے بھی گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتاری سےپہلے اوربعد میں اخترلاوا بھی پولیس کےحق میں بات کرتےنظرآئے۔ شہرمیں جس جگہ پرتوڑپھوڑاوراحتجاجی مظاہرے کیئےگئےپولیس نےمقامی شہریوں کی مدد سےان افراد کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کی جانب سےحالیہ پرتشدد مظاہروں میں شہرمیں 38 مقدمات درج کیئےگئےتھےجن میں اب تک 424 مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق دیگرافراد کی شناخت اورگرفتاریوں کےلیےاقدامات کر رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.