پاکستان

تحریک لبیک کوکب تک ختم کردیا جائےگا؟وزیرداخلہ کا بڑا اعلان

شیخ رشید نےکہا کہ جہانگیرترین پارٹی کا حصہ ہیں،امید ہےساتھ ہی رہیں گے،مجھےیقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اوربازارمیں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی  192 جگہوں کو بندکیا تھا، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں،

کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلےملیں گے۔ وزیراعظم نے کل ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.