پاکستان

رضا ربانی نےخسرو بختیارکو وزیربنانے پرسوال اُٹھا دیا

سابق چیئرمین سینیٹ نےخسروبختیارکی بطوروزیرصنعت و پیداوارتعیناتی کومفادات کا ٹکراؤقراردے دیا

رضا ربانی نےخسرو بختیارکو وزیربنانے پرسوال اُٹھا دیا،کھوج نیوزذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےخسروبختیارکی بطوروزیرصنعت و پیداوارتعیناتی کومفادات کا ٹکراؤقراردے دیا۔ رضا ربانی نےکہا کہ خسروبختیاراوران کےخاندان کی شوگرملزمیں دلچپسی کا ذکرچینی کمیشن رپورٹ میں کیا گیا۔ پی پی رہنما نےکہا کہ شوگرکمیشن رپورٹ کےبعد خسروبختیارکو وزیرقومی فوڈ سیکیورٹی سےہٹایا گیا۔ انہوں نےکہا کہ جون کا بجٹ،آئی ایم ایف،پی ٹی آئی کا چوتھےوزیرخزانہ کے ساتھ تیسرا بجٹ ہوگا۔ رضا ربانی نےکہا کہ ریکارڈ ظاہرکرتے ہیں کہ بجٹ سےعین پہلےنیا وزیرخزانہ لایا جاتا ہے۔ انھوں نےمزید کہا کہ شاید اس کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انہیں آئی ایم ایف بجٹ پرصرف دستخط کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.