پاکستان

ٹی ایل پی سےحکومت کی بات چیت،وزیرداخلہ کا حیران کن دعویٰ

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ صبح شروع ہوگا۔ انہوں نےیرغمال بنائےگئے11 پولیس اہلکاروں کوچھوڑدیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ کالعدم ٹی ایل پی سےحکومت کی بات چیت چل پڑی ہے۔ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نےکی ہےوہ کامیابی سےہمکنارہوئی ہے۔ وڈیوپیغام میں شیخ رشید کا کہنا ہےکہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ صبح شروع ہوگا۔ انہوں نےیرغمال بنائےگئے11 پولیس اہلکاروں کوچھوڑدیا ہے۔پولیس بھی پیچھےہٹ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر چلے گئے، پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ سحری کے بعد بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگا۔ ادھر کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.