پاکستان

ملک میں کورونا تباہی پھیلادی، مزید 5152 کیسزرپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 5 ہزار152 افراد وبا کا شکارجب کہ 73 افراد جان کی بازی ہارگئے

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار152 افراد وبا کا شکارجب کہ 73 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار437 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار316 ہوگئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ اسپتالوں میں 69 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھرمیں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار 845 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.