پاکستان

وفاقی حکومت نے علماء کرام کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

حکومت نےملک میں موجودہ صورتحال پرقابوپانےکےلیےجید علمائےکرام کی مدد پر آمادگی ظاہرکردی ہے

وفاقی حکومت نےملک میں موجودہ صورتحال پرقابوپانےکےلیےجید علمائےکرام کی مدد سےاس مسئلےکےحل کےلیےمذاکراتی آپشن اختیارکرنےکا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سےوفاق میں اعلی سطح پرمشاورت کا عمل جاری ہے۔ وفاقی وزیرمذہبی امورسمیت دیگراہم وفاقی وزرا جید علماء کرام جلد باضابطہ رابطےکریں گےتاہم مسئلےکےحل کےلیےپس پردہ کوششوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت کےاعلی ترین ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہورواقعہ کےبعد پیدا ہونےوالی صورتحال پرقابوپانےکےلیےحکومتی حلقوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اہم حکومتی حکام کی مشاورت میں غورکررہےہیں کہ اس مسئلےکا مذاکراتی آپشن کی مدد سےجید علماء کرام کےتعاون سے پرامن حل نکالا جائے۔

اس مشاورت کی روشنی میں وفاقی حکومت کی مجازاتھارٹی کی منظوری کےبعد مذاکراتی عمل کےلیےباضابطہ رابطےکیےجائیں گے۔ اعلی سطح پرعلماء سےبات چیت کےلیےمذاکراتی کمیٹی کےقیام کا آپشن بھی زیرغورہے۔ اس مسئلےکےحل کےلیےحکومت کی کوشش ہوگی کہ مذاکرات سےمعاملےکوطےکیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت قانونی آپشنزکا دائرہ کاران علاقوں میں اختیارکرے گی جہاں حالات خراب ہوں گے۔ اس مشاورت میں مسئلےکےپرامن حل کےلئےحالات کومدنظررکھتےہوئےحکمت عملی میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

حکومت نےملک میں موجودہ صورتحال پرقابوپانےکےلیےجید علمائےکرام کی مدد پر آمادگی ظاہرکردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.