پاکستان

مذہبی جماعتیں اسلام کا غلط؟وزیراعظم کےاندھا دھند وار

عمران خان کا کہنا ہےکہ بدقسمتی سےملک میں مذہبی اورسیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں

مذہبی جماعتیں اسلام کا غلط؟وزیراعظم کےاندھا دھند وار،کھوج نیوزکےمطابق اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہم سب نبی اکرم ﷺ سے پیار کرتے ہیں، میں نے ہمارے ملک کے عوام میں نبی اکرم ﷺ سے جو عشق دیکھا ہے کسی ملک میں نہیں دیکھا۔ جب کوئی نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو کیا حکومت کو اس کی تکلیف نہیں ہوتی؟۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مذہبی اور سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بعض مغربی ممالک مسلم دنیا کی دل آزاری کرتے ہیں، اپنے ملک میں مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرکے مغربی ملکوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلکہ وہاں کوئی نہ کوئی یہ قبیح کام کرتا رہے گا۔ یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کے دیگر ممالک کو ساتھ ملا کر ہم مہم چلائیں گے، ایک وقت وہ آئے گا کہ مغربی ملکوں میں بھی لوگوں کو نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خوف آئے گا۔ اس کے لئے ہم عالمی رہنماؤں کو ساتھ ملاکر مختلف فورمز پر آواز اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.