پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میچ پر وزیراعظم عمران خان کی گرفت کمزور ہو رہی ہے یا وہ بازی مار لیں گے؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، حکومتی حلقوں میں کھلبلی کے ساتھ ساتھ عوام پریشان ہو گئی

ٹیم میں تبدیلیاں کپتان کا حق سمجھا جاتا ہے،وہ کپتان خواہ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا، اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کرنے میں حق بجانب ہوتا ہے

میچ پر وزیراعظم عمران خان کی گرفت کمزور ہو رہی ہے یا وہ بازی مار لیں گے؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، حکومتی حلقوں میں کھلبلی کے ساتھ ساتھ عوام پریشان ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں کپتان کا حق سمجھا جاتا ہے،وہ کپتان خواہ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا، اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کرنے میں حق بجانب ہوتا ہے لیکن اس بار کی تبدیلیاں کرکٹ کے ایسے کپتان کا گیم پلان لگتی ہیں جسے کھیل ہاتھ سے نکلتا دکھائی دیتا ہے اور وہ بالنگ درست کرنے کے بجائے فیلڈرز کو سخت سست کہہ کر اور کوس کر، فرسٹریشن کی حالت میں کبھی انہیں ایک پوزیشن پر بھیجتا ہے تو کبھی دوسری پوزیشن پر، لیکن میچ پر گرفت کمزور پڑتی چلی جا رہی ہے، کپتان کی ٹیم کو صرف معاشی چیلنجز ہی درپیش نہیں بلکہ انہیں ٹیم کی نالائقیوں کو بھی چھپانا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اور سیاست دونوں ہی میدان ایسے ہیں کہ جس میں کیا گیا کوئی ایک بھی غلط فیصلہ کبھی کبھی آپ کو بہت دور لے جاتا ہے۔ کپتان اگرچہ اپنے کرکٹ دور میں بھی بولڈ فیصلے کرنے کیلئے مشہور تھے اور پھر قسمت کی دیوی بھی ہمیشہ ان پر مہربان رہی ہے لیکن کیا کریں کہ سیاست اور کرکٹ دو مختلف میدان ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.