پاکستان

وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر کونسی جماعت میں چلے جائیں گے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا، حکومتی جماعت میں کھلبلی مچ گئی

پرویزخٹک صلح کرکے ن لیگ میں بھی جاسکتا ہے، انہوں نے کہا تھا جب چاہوں حکومت ختم کرسکتا ہوں،پرویز خٹک نے کوئی لطیفہ نہیں چھوڑا تھا

وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر کونسی جماعت میں چلے جائیں گے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا، حکومتی جماعت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پرویزخٹک صلح کرکے ن لیگ میں بھی جاسکتا ہے، پرویز خٹک نے کہا تھا جب چاہوں حکومت ختم کرسکتا ہوں،پرویز خٹک نے کوئی لطیفہ نہیں چھوڑا تھا، اگر یہ لوگ چھوڑ دیں تو وفاق اور پنجاب کا بجٹ منظور ہی نہیں ہوسکتا، اسٹیبلشمنٹ اس وقت یہ نہیں چاہے گی کہ افراتفریح پھیل جائے۔

انہوں نے کہا کہ اندازے درست بھی ہوتے ہیں اور غلط بھی ہوتے ہیں، ابھی تک بات درست ہے کہ جہانگیرترین بھی تلا ہوا ہے، وہ اپنا مقدمہ قانونی نہیں زیادہ سیاسی طریقے سے لڑ رہا ہے، کیونکہ جہانگیرترین سمجھتا ہے کہ معاملہ سیاسی انتقام کا ہے، اسی طرح عمران خان بھی تلے ہوئے ہیں، عمران خان اب اصلی عمران خان بن گیا ہے۔اس کے مقابلے میں جہانگیرترین بھی زبردست فائٹر ہیں، وہ بیمار بھی ہیں،جہانگیرترین کے ساتھ صرف40ارکان نہیں ہیں، اگر 22 آدمی پنجاب اسمبلی میں نہیں جاتے تو حکومت ختم ہوجائے گی، پرویز خٹک بھی اس کا دوست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.