پاکستان

سعد رضوی سے حامد رضا کی جیل میں ملاقات، کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل

پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات کااگلادوربھی جلد شروع ہوگا‘ امید ہے مذاکرات میں جو طے ہوگا حکومت اس پرعمل کرے گی: حامد رضا

پاکستان تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جیل میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)سے جیل میں ملاقات کرنے والے پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا کا بیان سامنے آگیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں سعد رضوی سے ملاقات کے بعد صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھاکہ سعد رضوی نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات کااگلادوربھی جلد شروع ہوگا۔ حامد رضا نے کہا کہ امید ہے مذاکرات میں جو طے ہوگا حکومت اس پرعمل کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.