پاکستان

جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کو وزیراعظم سے ملاقات کا عندیہ مل گیا

حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی‘وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے

جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کو وزیراعظم سے ملاقات کا عندیہ مل گیا‘ جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کااپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سیملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاحکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.