پاکستان

کورونا سے صورت حال تشویشناک؛ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھنے لگا ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 549 وینٹی لیٹرز  پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں، مردان میں 95، گوجرانوالہ میں 88، ملتان 85 اور لاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔ گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور میں 72 ، نوشہرہ میں 68 اور سوات میں 65 فیصد  مریض آکسیجن بیڈز  پر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزير برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث اسپتال مسلسل بھر  رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.