پاکستان

کورونا سے ہولناک تباہی؛ایک دن میں 137 افراد جاں بحق

کورونا وبا کے باعث آج 137 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریباً ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 002 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,272,53 ہوگئی ہے۔

زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 445 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 766,882 ہوگئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ73 ہزار 466 ، پنجاب میں 2 لاکھ 73 ہزار 566، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 309، اسلام آباد میں 70 ہزار 609، بلوچستان میں 21 ہزار ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.