پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان ایک سفیر کو نکالے گا تو یورپ سے کتنے سفیروں کو بیدخل کر دیا جائے گا؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتراز احسن نے تشویشناک حقیقت کھول کر سب کے سامنے رکھ دی

تحریک لبیک والوں نے جو کیا غلط کیا‘اس کا انہیں احساس ہونا چاہیے، ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے

پاکستان ایک سفیر کو نکالے گا تو یورپ سے کتنے سفیروں کو بیدخل کر دیا جائے گا؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتراز احسن نے تشویشناک حقیقت کھول کر سب کے سامنے رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک والوں نے جو کیا غلط کیا۔اس کا انہیں احساس ہونا چاہیے، ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے۔امریکہ میں ایک پادری تھا جو گستاخی رسول ہر چار چھ مہینے میں کر دیتا تھا پھر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں ہم لوگ نکل آتے تھے اور جلا گھیرا ہوتا تھا لیکن دوسری طرف پادری بیٹھ کر تماشہ دیکھتا تھا اور خوش ہوتا تھا۔ ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں اس سوچ کو شکست دینی ہے لیکن بہتر حکمت عملی کے ساتھ لبیک والوں کو کالعدم قرار دینے سے سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو سمجھانا ضروری ہے۔اس لئے میں نہیں سمجھتا کہ تحریک لبیک پر پابندی ہے تو اس سے کوئی بات نہ کی جائے۔ فرانس کے سفیر کو اگر بھیج دیں گے تو ہمارے لوگوں کو یقینا بہت دشواری ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.