پاکستان

حکومت کے خلاف باغیوں کی تعداد بڑھنے لگی، ایک اور رکن اسمبلی نے وزیراعظم عمرا ن خان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچا دینے والی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد چوہان نے مذہبی جماعت پرلگائی گئی پابندی کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

حکومت کے خلاف باغیوں کی تعداد بڑھنے لگی، ایک اور رکن اسمبلی نے وزیراعظم عمرا ن خان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچا دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رکن اسمبلی نذیر احمد چوہان نے مذہبی جماعت سے دہشت گردی کے الزامات فوری ختم کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ مذہبی جماعت پاکستان کے وفد سے خود ملاقات کریں، ان کے تمام مسائل کا حل نکالیں،مطالبہ کرتے ہیں کہ مذہبی جماعت کے تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ اگر مذہبی جماعت کے تمام مسائل حل نہ کئے گئے تو پاکستان تحریک انصاف لاہور کا ایک بڑا گروپ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش ہے کہ آج کے دن سے عہد کریں کہ یہودیوں کی بنائی ہوئی کوئی بھی پراڈکٹ استعمال نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.