پاکستان

قومی سیاست میں نیا طوفان لانے کی تیاریاں، جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے ساتھ چل کر کیا کرنے جا رہے ہیں؟ حکومت کو ہلا دینے والی خبر سامنے آگئی

عید کے فوری بعد بلاول لاہور میں ڈیرے ڈالنے والے‘ممکنہ طور پر جہانگیر ترین اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے

قومی سیاست میں نیا طوفان لانے کی تیاریاں، جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے ساتھ چل کر کیا کرنے جا رہے ہیں؟ حکومت کو ہلا دینے والی خبر سامنے آگئی

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے رابطے تیز کر دئیے ہیں،جس میں ذرائع کے مطابق بہت جلد جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،تحریک انصاف کے ان اراکین پارلیمنٹ میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی ہے جو پارٹی کی سینئر قیادت سے ناراض تھے،اور بہت سے اراکین پہلے ہی پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں تھے۔پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے بحال کروانے میں تحریک انصاف کا ایک ایسا رکن شامل ہے جس کا تعلق ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے رہا ہے،ذرائع کے مطابق عید کے فوری بعد بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالنے والے ہیں جس میں ممکنہ طور پر جہانگیر ترین اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے،دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو بڑا دھچکا دینے کیلئے جہانگرین ترین مناسب وقت کا انتظا ر کر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے جہانگرین ترین قومی اسمبلی میں ہونیو الے بجٹ اجلاس یا اس سے قبل کوئی بڑا سرپرائز دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.