پاکستان

وزیراعظم عمران خان اگر چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیں تو ان کا کیا فائدہ ہوگا؟ سینئر صحافی نے کڑوی گولی لگنے کا مشورہ دے کر سب کو حیران کر دیا

پرویز الہی عثمان بزدار کی جگہ ہوتے تو اب تک ن لیگ کو پنجاب میں کافی حد تک کمزور اور پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ق لیگ مضبوط کرچکے ہوتے

وزیراعظم عمران خان اگر چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیں تو ان کا کیا فائدہ ہوگا؟ سینئر صحافی نے کڑوی گولی لگنے کا مشورہ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور کالم نگار ڈاکٹر ابراہیم مغل اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ انگریزی کی ایک کہاوت ہے Right man for the right job اپنے اتحادی پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب کی بجائے سپیکر پنجاب اسمبلی بنانا عمران کی اپنے نظریئے کے ساتھ پہلی بے وفائی تھی۔ کیونکہ اگر پرویز الہی عثمان بزدار کی جگہ ہوتے تو اب تک مسلم لیگ (ن)کو پنجاب میں کافی حد تک کمزور اور پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ق)کو مضبوط کرچکے ہوتے۔ مستقبل میں مسلم لیگ (ق)اور زیادہ سیٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی اتحادی ہوتی۔ لیکن عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کے ساتھ پی ٹی آئی کے پنجاب میں کمزور ہوجانے کے خوف سے پرویز الہی کو وزیر اعلی نہیں بنایا۔ حالانکہ پنجاب کے حالات بہتر ہونے سے پی ٹی آئی کو بھی اس کا بھرپور فائدہ ہوتا نا کہ صرف مسلم لیگ (ق)کو بھی اس کا بھرپور فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.