پاکستان

سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی شدید مذمت

ابصار عالم پرحملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے‘بلاول، اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے‘ مریم نواز

مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے سینئرصحافی ابصارعالم پرفائرنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ابصار عالم پرحملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے اور حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ابصار عالم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ مریم نواز کی سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ابصار عالم کو بربریت اور ظالمانہ جرم کا نشانہ بنایا گیا، اللہ تعالی ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.