پاکستان

لاہور کی رونقیں دوبارہ بحال، ٹی ایل پی نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا

دھرنے کے مقام پر دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئیں، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے

لاہور کی رونقیں دوبارہ بحال، ٹی ایل پی نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا‘ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا تحریک لبیک سے معاہدہ مکمل ہوگیا، ہم نے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی بات کی تھی وہ پوری ہو گئی۔ دھرنے کے مقام پر دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئیں، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے۔

سربراہ مذاکراتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان علامہ شفیق امینی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، تحریک لبیک شوری کے دیگر ممبران بھی موقع پر موجود تھے۔ شفیق امینی نے کہا کہ حکومت نے قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کیا، قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر بحث بھی کی گئی، حکومت نے وعدہ پورا کر دیا، اب احتجاج اور دھرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے اہم مطالبے پر عمل ہو چکا ہے، دھرنا ختم کر دیا گیا، مرکزی دھرنے سمیت ہر جگہ پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگرمعاملات پر بھی مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، قائدین تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں،کارکن پر امن رہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.