پاکستان

وزیر اعظم بھارتی فلم”انقلاب” سے متاثر؛کلپ پوسٹ کے بعد ڈیلیٹ

وزیراعظم نے انسٹاگرام پر امیتابھ کی فلم کا کلپ پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا

وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔یہ کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل تھا اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔

کلپ میں قادر خان کہتے ہیں کہ ’ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں‘۔

یہ پوسٹ 4 گھنٹے بعد وزیراعظم کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے جبکہ اس کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.