پاکستان

NA-249 الیکشن ملتوی کرانے کے لئے سندھ حکومت کا خط

حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے حلقہ این اے- 249 میں 29 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کولکھے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کورونا وائرس کی تیسری لہر سے گزررہا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں کو کورونا وائرس کی نئی اقسام کا سامنا ہے، حیدرآباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہوگئی ہے، اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضمنی انتخاب کا التوا انسانی جانوں کے ضیاع کو بچاسکتا ہے۔ متعلقہ حلقے میں دیگر شہروں سے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لہٰذا قوی امکان ہے کہ انتخابات ہوئے تو مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.