پاکستان

پنجاب میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن آج سے شروع

  وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن مہم آج سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایک بیان میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جارہا ہے، ویکسی نیشن سینٹرزپر عملے کی تعداد بھی بڑھادی ہے ،لوگ تصدیقی کوڈ ملنےکے بعد ہی ویکسی نیشن سینٹرزپر تشریف لائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، حکومت اور عوام مل کرکورونا کو شکست دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام مزید معلومات کے لیے 1033 پرکال یا رجسٹریشن کے لیے 1166پر میسیج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.