پاکستان

کورونا سے 1 دن میں 148 اموات؛5499 نئے کیس

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جبکہ صوبہ پنجاب اموات کے بعد کورونا کیسز میں بھی دوسرے صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 148 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 5 ہزار 488 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.