پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کیس،عدالت میں شہد کے چرچے

جسٹس فائز عیسی نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے اپنے فارم ہاؤس کا شہد بطور تحفہ بھجوایا، لیکن میں نے شہد کی بوتل شکریہ کے ساتھ واپس کردی

پاکستان سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے دوران فارم ہاؤس کے شہد کے چرچے،کھوج نیوز کے مطابق جسٹس فائز عیسی نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے اپنے فارم ہاؤس کا شہد بطور تحفہ بھجوایا، لیکن میں نے شہد کی بوتل شکریہ کے ساتھ واپس کردی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھے گئے تین سوالات پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دس صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ حیران کن طور پر بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کچھ سوالات پوچھے، جن کی بنیاد بظاہر چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ معلوم ہوتی ہے، میں اور میری اہلیہ چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ کو بے وقعت سمجھتے ہیں اور نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران ایف بی آر رپورٹ پر بات کرنا نامناسب ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر میں ان سوالات کا جواب دیتا ہوں تو یہ ایف بی آر رپورٹ کو تسلیم کرنے اور اپنے کیس کو خراب کرنے کے مترادف ہے، اس سے میرے خلاف ایک اور ریفرنس بن سکتا ہے، عدالت کی جانب سے تینوں سوالات پوچھے ہی نہیں جانے چاہیے تھے، ان سوالات کے جوابات کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کو ایف بی آر رپورٹ کی روشنی میں میرے خلاف کارروائی کا اختیار مل جائے گا۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کر کے کبھی اپنے کیس پر بات نہیں کی، بلکہ میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ میرا مقدمہ سننے والے کسی جج کو میرے ساتھ نہ بٹھایا جائے، جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے اپنے فارم ہاؤس کا شہد بطور تحفہ بھجوایا، لیکن میں نے شہد کی بوتل شکریہ کے ساتھ واپس کردی۔

جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ وصول اس لیئے نہیں کی تاکہ وہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنے، اگر رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن گئی تو فواد چوہدری، مرزا شہزاد اکبر ، فردوس عاشق اعوان اور سمیع ابراہیم کو بھی دستیاب ہوگی۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.