پاکستان

گوشت کی قیمتیں،دوکاندار حیران کن قدم اُٹھا لیا

مرغی کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، کیا اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں گی؟

گوشت کی قیمتیں،دوکاندار حیران کن قدم اُٹھا لیا،کھوج نیوز کے مطابق  کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، مرغی کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، کیا اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں گی؟۔ میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موجودہ قیمتوں گائے کا گوشت 600 روپے اور بکرے کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ 5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔

صدر میٹ مرچنٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دوکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے، ایکسپورٹر کے جانور ڈالر میں خریدنے پر قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھاپوں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.