پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک لبیک کے یتیم خانہ چوک میں احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کیا جانے والا شخص کیا سنگین واردات ڈالنے والا تھا؟ ہوشر باء انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا

پاکستان تحریک لبیک کے یتیم خانہ چوک میں احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کیا جانے والا شخص کیا سنگین واردات ڈالنے والا تھا؟ ہوشر باء انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یتیم خانہ چوک سے گرفتار شخص نے تفتیش میں بتایا کہ وہ گھر سے لانگ مارچ کی تیاری کر کے آیا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملہ کرنے کے لیے پستول رکھا ہوا تھا۔پولیس طرح کا کہنا ہے کہ ملزم تحریک لبیک کا کارکن ہے، کالعدم تحریک لبیک سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر وہ غصے میں تھا۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نواں کوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا اور انہیں کالعدم تنظیم کے مرکز لے جایا گیا، اس کے علاوہ شدت پسندوں نے تقریبا 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر بھی اپنے مرکز پہنچایا جہاں سے شر پسندوں نے رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔

ایک بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے شر پسندوں کو پیچھے دھکیلنے اور پولیس اسٹیشن کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایکشن لیا یہ سب کچھ سیلف ڈیفنس میں کیا گیا بصورت دیگر مدرسہ یا مسجد کے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، جو کچھ بھی کیا گیا یہ اپنے دفاع اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.