پاکستان

تحریک انصاف کی حکومت نے قبضہ مافیا اور تاجروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اب آگے کیا ہونے والا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد ملک میں تھرتھلی مچ گئی

حکومت سوچ بیچار کر رہی ہے کہ ان سبھی سوسائیٹیوں سے جرمانہ وصول کر کے ان کو لیگل قرار دے دیا جائے: سینئر صحافی طاہر ملک

تحریک انصاف کی حکومت نے قبضہ مافیا اور تاجروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اب آگے کیا ہونے والا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد ملک میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے قبضہ مافیا کو رعایت دینے کی صورت نکالنے کے لیے طریقہ کار ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے سینئر صحافی طاہر ملک نے کہاہے کہ حکومت نے لگ بھگ چھے ہزار ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔حکومت سوچ بیچار کر رہی ہے کہ ان سبھی سوسائیٹیوں سے جرمانہ وصول کر کے ان کو لیگل قرار دے دیا جائے۔اب کسی سوسائٹی کے پاس قبرستان کی زمین ہے اور کسی کے پاس قبضہ کی گئی غریبوں کی زمین ہے تو اب حکومت کو تو پیسے مل جائیں مگر ان غریب لوگوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا جن کی زمینوں پر قبضہ کر کے اتنی بڑی اور مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بزنس مافیااور لینڈ مافیا کو سخت ٹکر دینے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے سخت اقدامات کیے مگر ایک ایک کر کے سبھی آزاد ہوتے چلے گئے اور اس دوران نقصان ہوا تو وہ غریب عوام کا ہوا کہ ایک تو انہیں قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی دھچکا لگااور آخر میں ان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آیا۔ ملک ریاض کے کراچی والے پراجیکٹ کو ہی اگر لے لیا جائے تو اس کی کرپشن اور قبضہ مافیا ہونے کے حوالے سے جتنا واویلا کیا گیا تھا اس میں سے نکلا کچھ ہی نہیں تھااور چند ارب روپے لے کر کھربوں روپے کی پراپرٹی کی انہیں کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ یہی نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر میں ہاسنگ سوسائٹیاں ملک میں موجود ہیں اور وہ سب غیر قانونی ہیں اور انہوں نے غریب عوام کا پیسہ اینٹھنے کا کام جوش و جذبے سے جاری کر رکھا ہے ا ور ان سبھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو حکومت نے بین کر دیا تھااور ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.