پاکستان

کوئٹہ دھماکہ:ایک اور زخمی چل بسا؛جاں بحق افراد کی تعداد 5

کوئٹہ کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا۔دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 10 افراد اب بھی زخمی  ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.