پاکستان

شہبازشریف کا جرم کیا ہے؟مریم نواز نےصاف صاف بتادیا

نون لیگ کی نائب صدرکا کہنا تھا کہ جھوٹےمقدمات کےذریعےخدمت کےنشان نہیں مٹائے جاسکتے

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا جرم کیا ہے؟مریم نواز نے صاف صاف بتادیا،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنی بار بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفاداری نکلا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 10سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ نون لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.