پاکستان

ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی اجلاس ملتوی; فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کردیا گیا اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث نہ ہوسکی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث ہونی تھی تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث بحث نہ ہوسکی۔آغاز میں ہی اپوزیشن اراکین اپنے نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ انہوں نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے ان سے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد آپ کو موقع ملے گا۔ لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وقفہ سوالات کا بائیکاٹ کردیا۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کی جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ اپوزیشن ارکان نے لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے نعرے بھی لگائے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پہلے فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں سے متعلق قرارداد پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.