پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف کو رہائی ملنے کے بعد قومی سیاست میں اب کونسا نیا کھیل کھیلا جائے گا؟ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بڑی پیشگوئی کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا

شین جیل سے باہر آ چکی ہے،ضمانت پر رہائی کسی بے گناہی کا ثبوت نہیں‘ شین اپنی سیاست کرے گی اور نون ماضی کا قصہ بنے گی

شہباز شریف کو رہائی ملنے کے بعد قومی سیاست میں اب کونسا نیا کھیل کھیلا جائے گا؟ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بڑی پیشگوئی کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شین اپنی سیاست کرے گی اور نون ماضی کا قصہ بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شین جیل سے باہر آ چکی ہے،ضمانت پر رہائی کسی بے گناہی کا ثبوت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع نہیں کر سکتا،شہباز شریف کی رہائی کے بعد کیس تو چلتا ہی رہے گا،خیال رہے کہ لاہور ہوئی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد شہباز شریف نے کارکنوں کو جمع ہونے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.