پاکستان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ‘ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی

ضلع وسطی کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات،کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین علاقوں ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ،نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے پانچ مئی تک رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات،کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.