پاکستان

احسن اقبال اورجہانگیرترین میں خفیہ رابطے؟تہلکہ خیزخبرآگئی

مسلم لیگ نون کےرہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین سےکوئی رابطہ نہیں

احسن اقبال اورجہانگیرترین میں خفیہ رابطے؟تہلکہ خیزخبرآگئی، تاہم مسلم لیگ نون کےرہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین سےکوئی رابطہ نہیں،انتظارہےکہ عمران خان جہانگیرترین کواین آراوکب دیں گے۔ نارووال میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےرہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نےکہا کہ حکو مت کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا انتظام کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کےپاس عیاشی کےلیے پیسےہیں،ویکسین کےلیےنہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیزکیلئےبھی فوج کی ضرورت ہےتوسول ادارے کس لیےہیں؟ انہوں نےمزید کہا کہ آج ہمیں اشتہاردینا پڑے گا کہ حکومت کدھرہے؟ حکومت نےسول مشینری کومخالفین کےخلاف جھوٹےمقدمےبنانےپرلگایا ہے۔ نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک پرزورطریقےسےآگےبڑھےگی،کورونا کےباعث سیاسی سرگرمیوں کومحدود کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.