پاکستان

کورونا کی پاکستان کےدروازے پردستک،وزیراعظم غلط فہمی کا شکار

عمران خان ،مودی کی طرح کورونا کی پہلی لہرپرفتح کےشادیانےہی بجاتےرہےتوبھارت کی طرح پاکستان میں بھی صورتحال خوفناک ودل خراش ہوسکتی ہے

کورونا کی پاکستان کےدروازے پردستک،وزیراعظم غلط فہمی کا شکار،کھوج نیوزکےمطابق بھارت میں کورونا وائرس کی ہیبت ناک صورت حال پاکستان کےدروازے پربھی دستک دیتی دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین کہتےہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اگرنریندرمودی کی طرح کورونا کی پہلی لہرپرفتح کےشادیانےہی بجاتےرہےتوبھارت کی طرح پاکستان میں بھی صورتحال خوفناک ودل خراش ہوسکتی ہے۔ کورونا کی پہلی لہرکےدوران اقدامات اوروبا کےپھیلاؤمیں کامیابیوں کوفتح کےمیڈل سمجھ کرسینےپہ سجانے اوردنیا کودکھانےوالےبھارتی اورپاکستانی وزرائےاعظم کواپنےممالک میں کورونا کےنئےاورشدید حملوں کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی،بدمست اوربےقابولہرنےبھارت میں جابجا خوف اورموت کےمہیب سائےپھیلا دیےہیں،اسپتالوں میں آکسیجن ختم تو سڑکوں پہ زندگی سسک سسک کےدم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ عورتیں، بچےاوربوڑھےحکومتی بےبسی پہ ماتم کناں ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت نےرواں سال فروری مارچ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنےکا نادرموقع گنوایا،بھارتی وزیراعظم نےفخرسےدنیا کوبتایا کہ بھارت کورونا کوشکست دے چکا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں کورونا کوشکست پرقرارداد بھی منظورکی گئی،اسی خوش فہمی میں دوسری کورونا لہر کےدوران بھارت میں سیاسی جلسوں اورکمبھ میلےکی کھلی آزادی رہی۔

کچھ اسی طرح پاکستان میں بھی ہوا،گزشتہ برس نومبر،دسمبرمیں کورونا کی دوسری لہرکےدوران باتیں زیادہ اورعمل کم ہوا،بازاروں،بس اڈوں،ریستورانوں،منڈیوں اورمارکیٹوں معمولات نام نہاد احتیاطی تدابیرکےساتھ جاری رہے۔ پہلی لہرپرفتح اوراسمارٹ لاک ڈاؤن کےشادیانےبجائےگئے،پھردوسری اورپھرتیسری نےپاکستان کوآڑے ہاتھوں لیا۔ کورونا وائرس کی دوسری اورتیسری لہرکےدوران پہلی لہرجیسا لاک ڈاؤن اوراحتیاطی اقدامات کہیں بھی دیکھنےکونہ ملے۔

جون 2020 میں یومیہ کورونا کیسزکی تعداد تقریباً سات ہزارتک پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان نےملک میں دوسری بارلاک ڈاؤن کوخارج از امکان قراردیا۔ دوسری لہرکےدوران گزشتہ سال 24 دسمبرکوملک میں سب سےزیادہ اموات ایک سوگیارہ ہوئیں، ملک میں کورونا کی تیسری لہریوکےسٹرین سب سےمہلک ثابت ہوئی۔ اسلام آباد اوردیگرشہروں میں آکسیجن کی کمی مریضوں اورلواحقین کےلیےکسی آفت ناگہانی سےکم نہیں،ماہرین کا کہنا ہےپاکستان کوبھارت جیسےجان لیوا خطرے سےنمٹنےکےلیےفوری پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.