پاکستان

حلقہ این اے 249،کون سا لیڈرمقبول کون بازی ہارجائےگا؟رپورٹ آگئی

قومی اسمبلی کےحلقےاین اے 249 سےشماریاتی طورپرمنتخب 1200  سے 1400 سےزائد رجسٹرڈ ووٹرزنےحصہ لیا

حلقہ این اے 249،کون سا لیڈرمقبول کون بازی ہارجائےگا؟رپورٹ آگئی،کراچی کےحلقےاین اے 249 پرضمنی انتخاب قریب آن پہنچا جبکہ علاقےمیں عوام کےپسندیدہ لیڈرکیلئےکیےگئےتین سرویز کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔29 اپریل کوہونےوالےضمنی انتخاب میں عمران خان کواب بھی علاقےکےلوگ سب سےپسندیدہ اورمقبول شخصیت بتاتے ہیں۔  علاقےمیں تین سروے ہوئےجس میں سےدوسرویزمیں لوگوں نےوزیراعظم عمران خان جبکہ تیسرےسروے میں نوازشریف کوسب سے پسندیدہ اورمقبول شخصیت قراردیا۔اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان،اپسوس اورپلس کنسلٹنٹ کےسروے میں ہوا جس میں قومی اسمبلی کےحلقےاین اے 249 سےشماریاتی طورپرمنتخب 1200  سے 1400 سےزائد رجسٹرڈ ووٹرزنےحصہ لیا۔ تینوں سرویز 10 اپریل سے 20اپریل 2021 کےدرمیان کیےگئے۔

حلقےکےووٹرزسےپسندید ہ رہنما کےسوال پرپلس کنسلٹنٹ کےسروے میں 18 فیصد نےوزیراعظم عمران خان کوسب سےزیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کےبعد 16 فیصد نےپاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال کوفیورٹ قراردیا۔ 10 فیصد نےنوازشریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نےبینظیربھٹو، 5 فیصد نےفاروق ستار، 4 فیصد نےپرویزمشرف، 3 فیصد نےمریم نوازجبکہ 2 فیصد نےخالد مقبول صدیقی کواپنا فیورٹ کہا۔ سروے میں عمران خان20 فیصد کےساتھ حلقےکےمقبول ترین رہنما نظرآئے۔ 16 فیصد نےنوازشریف جبکہ 16 فیصد نےمصطفیٰ کمال کواپنا پسندیدہ کہا۔

5 فیصد نےخادم حسین رضوی، 4 فیصد نےبلاول بھٹوزرداری، 4 فیصد نےمریم نوازشریف، 3 فیصد نےمولانا فضل الرحمان، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی،سراج الحق،آصف علی زرداری،شہبازشریف،سعد حسین رضوی کوایک ایک فیصد جبکہ 18 فیصد نےکہا کہ کوئی بھی لیڈران کا پسندیدہ نہیں۔ دونوں سرویزکےبرعکس گیلپ پاکستان کےسروے میں حلقےکے 20 فیصد ووٹرزنےن لیگ کےسربراہ نوازشریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نےوزیراعظم عمران خان کواپنا فیورٹ قراردیا۔

8 فیصد نےپی پی پی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری، 5 فیصد نےپرویزمشرف، 3 فیصد نےپی ایس پی کےمصطفیٰ کمال، 3 فیصد نےفضل الرحمان، 2 فیصد نےمریم نواز، 1 فیصد نےشہبازشریف ، 1 فیصد نےآصف علی زرداری ،ایک فیصد نےسراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیربھٹوکواپنا پسندیدہ لیڈرکہا۔ سروے میں 22 فیصد نےکہا کہ کوئی بھی لیڈران کا پسندیدہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.